Friday, April 26, 2024

اپوزیشن نے آج پارلیمانی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا

اپوزیشن نے آج پارلیمانی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا
September 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن نے آج پارلیمانی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔ شہباز شریف نے کہا اسپیکر نے وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر اسمبلی کی روایات کو روند دیا۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں روایت برقرار رکھی۔ اپوزیشن اراکین اجلاس میں بدنظمی کے بہانے تلاش کرتے رہے۔ اہم قانون سازی کے دوران خوب شورشرابا ہوا۔ ایوان میں شور شرابہ ہوا، ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ شہباز شریف نے کہا اپوزیشن جماعتوں نے بڑی محنت سے ترامیم تجویز کی تھیں۔ وہ اپنے مفاد کی نہیں، پاکستان کے مفاد کی بات کر رہے تھے۔ چاہتے تھے کسی کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے۔ بلاول بھٹو بولے حکومت نے قانون سازی کیلئے غیر قانونی راستہ اختیار کیا۔ اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر اچھال دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی بار بار اپوزیشن اراکین کو شور شرابہ نہ کرنے کا کہتے رہے۔ ووٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی اور حکومتی رکن کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔ اپوزیشن کے مطالبے پر اسپیکر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فلوردیا، لیکن شاہ محمود قریشی نے اعتراض کر دیا۔ اسپیکر نے شہباز شریف کو تقریر کا کہا لیکن اس پر بابر اعوان نے اعتراض کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے ہوئے کہا جس طرح ایوان چلایا جارہا ہے کیا اس سے ایوان کی عزت ہی ہورہی ہے۔ بلاول بھٹو کو بات نہ کرنے دینے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا۔