Wednesday, April 24, 2024

اپوزیشن نے استعفے دیئے تو راتوں رات منظور ہو جائیں گے ، نور الحق قادری

اپوزیشن نے استعفے دیئے تو راتوں رات منظور ہو جائیں گے ، نور الحق قادری
December 20, 2020

کراچی (92 نیوز) وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا اپوزیشن نے استعفے دیئے تو راتوں رات منظور ہو جائیں گے۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا عمران خان کا دھرنا سیاست میں بہت تجربہ ہے۔ دھرنا دینا آسان نہیں۔ جنوری کی سرد راتوں میں اسلام آباد کی سڑکوں پر بیٹھنا ممکن نہیں۔ مولانافضل الرحمان جن لوگوں کی قیادت کر رہے ہیں یہ ان کے منصب کے خلاف ہے۔ ہمیں مولانا فضل الرحمان کے سیاسی موقف سے اختلاف ہے۔ ہمیں قانون سازی کیلئے سینیٹ میں اکثریت چاہیے۔ اپوزیشن نے 31 جنوری کی ڈیڈلائن دی ہے لیکن سال نہیں بتایا ہے۔

وزیر مذہبی امور مزید بولے سعودی عرب سے حجاج کرام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حج پالیسی 2021 کے حوالے سے فریقین سے مشاورت جاری ہے۔ ایس اوپیز کی وجہ سےاس بار حج مہنگا ہو گا۔ گزشتہ سال سامنے آنے والی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ عازمین حج کے لیے ویکسین کا بندوبست کریں گے۔ حکومت عازمین حج کیلئے سبسڈی کے متبادل سہولیات دے رہی ہے۔