Thursday, April 25, 2024

اپوزیشن نے آزادی مارچ میں پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، پرویز خٹک

اپوزیشن نے آزادی مارچ میں پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، پرویز خٹک
October 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن کے وفد کے حکومت سے معاملات طے پا گئے ،  حکومتی ٹیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے آزادی مارچ میں پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،  اگر وہ پرامن بیٹھیں گے تو کچھ نہیں کہیں گے۔ وزیر داخلہ پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی ، امید ہے جے یو آئی  آئین و قانون کے دائرہ میں رہ کر احتجاج کرے گی  ، ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  ڈیڈ لاک جلسے کے مقام پر تھا ،  اگر اپوزیشن معاہدے پر پورا اتری تو کنٹینر راستوں سے ہٹا دیے جائیں گے ،پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے، پورے ملک میں راستے کھلے ہوں گے۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ دھرنا ہو گا یا جلسہ یہ اپوزیشن کی مرضی ہے ،مگر پر امن ہونا چاہئے ،  ہم نے بھی دھرنے کیے تھے،یہ سب کا جمہوری حق ہے،اتوار بازار کے قریب کھلے گراؤنڈ میں آزادی مارچ ہوگا۔