Thursday, March 28, 2024

اپوزیشن میں جا کر بھی ن لیگ خاندانی سیاست ترک کرنے پر آمادہ نہیں

اپوزیشن میں جا کر بھی ن لیگ خاندانی سیاست ترک کرنے پر آمادہ نہیں
August 24, 2018
لاہور (92 نیوز) خاندانی سیاست ملک کی جڑوں میں بیٹھ گئی مگر اِس کی اپنی جڑیں کمزور نہ پڑیں۔ جیل پہنچ کر اور اپوزیشن میں جا کر بھی مسلم لیگ ن خاندانی سیاست ترک کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتی۔ قومی اسمبلی میں باپ تو پنجاب اسمبلی میں بیٹا اپوزیشن لیڈر ہو گا۔ گزشتہ حکومت میں بڑا بھائی وزیر اعظم تھا تو چھوٹا پنجاب کا وزیراعلیٰ رہا۔ اب مسلم لیگ ن اپوزیشن میں گئی ہے تو قومی اسمبلی میں شہباز شریف اپوزیشن لیڈر تو پنجاب اسمبلی میں اُن کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔ نوازشریف وزیر اعظم تھے تو اُن کی جانشینی کے لئے مریم نوازمتحرک رہیں۔ اب نوازشریف جیل میں ہیں تو اُن کی جگہ اُن کے بھائی شہباز شریف پارٹی کے سربراہ ہیں اور انہوں نے صوبائی اسمبلی میں اپنے ہی صاحبزادے کو اپوزیشن لیڈر بنانے کو ترجیح دی ہے۔ سیاسی امور کے ماہر خاندانی سیاست کوملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں مگر مسلم لیگ ن ہو یا پیپلزپارٹی ان میں خاندانوں کی اجارہ داری روایت بنی ہوئی ہے۔