Friday, May 10, 2024

اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت نہیں ، وزیراعلی پنجاب

اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت نہیں ، وزیراعلی پنجاب
January 5, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپوزیشن کو استعفوں اور لانگ مارچ کی ہمت اور حوصلے سے عاری قرار دے دیا۔ بولے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔

یوم حق خودارادیت کے موقع پر پیغام میں وزیراعلیٰ نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کی بھر پور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا مودی نے مظالم ڈھانے میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ظلم کے شکار کشمیریوں کے عزم وحوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔