Friday, May 10, 2024

اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے ، وزیراعظم

اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے ، وزیراعظم
November 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نقصان عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ موجودہ حکومت نے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کر دیا۔ ثمرات آنے والے دنوں میں عوام کو ملنے لگیں گے۔ وزیراعظم نے کہا دو سال کی محنت سے معیشت کو پاوں پر کھڑا کیا ہے۔ عوام کس کے ساتھ ہیں؟ جلسوں سے پتہ چل گیا۔ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی۔