Friday, March 29, 2024

اپوزیشن متحد ہو گئی !!! حکومت نے اگر بجلی بحران پر قابو نہ پایا تو عوام کیساتھ سڑکوں پر نکلیں گے: اپوزیشن رہنما

اپوزیشن متحد ہو گئی !!! حکومت نے اگر بجلی بحران پر قابو نہ پایا تو عوام کیساتھ سڑکوں پر نکلیں گے: اپوزیشن رہنما
June 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، جماعت اسلامی کے ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان برہم، تحریک انصاف کے ارکان کا کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ پر اپوزیشن حکومت کے خلاف متحد ہو گئی۔ اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے توانائی بحران پر قابو نہ پایا تو احتجاجی مظاہروں میں عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ایوان میں لوڈ شیڈنگ پر بات ہوئی مگر حکومتی نمائندے جواب دینے سے قاصر رہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ گرمی سے اتنی ہلاکتیں ہوئیں اور اس کی ذمہ دار گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کرنے والی حکومت ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ڈیموں کا کوئی مسئلہ نہیں، حکومت ناکام ہو گئی ہے، لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپوزیشن متحد ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں آفتاب احمد شیر پاو نے کہا کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال انتہائی خراب ہے، خیبر میں بھی کچھ بہتر نہیں۔ اپوزیشن رہنماو¿ں نے واضح کیا کہ اگر لوڈ شیڈنگ بحران پر قابو نہ پایا گیا تو عوام کے ساتھ مل کر سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔