Thursday, September 19, 2024

اپوزیشن مان گئی‘ پی آئی اے نجکاری بل 11اپریل کو پاس ہو جائیگا : وزیر خزانہ

اپوزیشن مان گئی‘ پی آئی اے نجکاری بل 11اپریل کو پاس ہو جائیگا : وزیر خزانہ
April 2, 2016
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پی آئی اے کے معاملہ پر حزب اختلاف کو منا لیا۔ گیارہ اپریل کو قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں بل پاس ہو جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور شیخ زید ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے اعتراضات اپنی جگہ لیکن وہ پی آئی اے سے متعلق کمیٹی کے ممبر ہی نہیں ہیں۔ اس معاملے پرتمام حزب اختلاف کی جماعتوں کو منا لیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے نتائج مایوس کن رہے ،پھر بھی دس سے پندرہ بلین اکٹھے کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کالادھن سفید کرنے کی نہیں بلکہ ورکنگ کیپٹل رجسٹرڈ کرنے کی سکیم ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی قیمت زیادہ نہیں صرف اداروں میں معاملات طے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین اوگرا کا انتخاب انٹرویو کے ذریعے اسی ماہ ہوجائے گا۔