Friday, April 19, 2024

اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے منفی تاثر جائے گا ، بلاول بھٹو

اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے منفی تاثر جائے گا ، بلاول بھٹو
October 5, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری پر کچھ کہہ نہیں سکتا۔ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے منفی تاثر جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں انصاف کے نظام پر تحفظات کا اظہار بھی کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو اور بی بی شہید کو انصاف نہیں ملے گا تو عام آدمی کا کیا ہو گا ۔ پرویز مشرف اور سہولت کاروں کو کلین چٹ دی گئی۔ حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر ڈرامہ بازی کرتی رہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی الیکشن سے متعلق کہا کہ ضمنی الیکشن میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ مختلف پارٹیوں سے کریں گے، یہ صرف ضمی الیکشن کیلئے ہو گا، اس سے ہم اچھا رزلٹ نکالیں گے۔