Friday, March 29, 2024

اپوزیشن لیڈر کاالیکشن کمیشن میں ممبران کی تقرری کیلئے وزیراعظم کو خط

اپوزیشن لیڈر کاالیکشن کمیشن میں ممبران کی تقرری کیلئے وزیراعظم کو خط
June 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن میں ممبران سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط لکھ دیا جس میں  تقرری کیلئے نظرثانی شدہ نام تجویز کر دیے ۔ الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کیلئے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں تحریری مشاورت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا۔ شہباز شریف کی جانب سے لکھے گئے خط میں  ممبر بلوچستان کیلئے پہلے سے تجویز کردہ ناموں میں ایک تبدیلی کردی گئی اور سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کا نام تجویز کردیا گیا جبکہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شاہ محمود جتوئی اور سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان محمد رؤف کا نام دوبارہ تجویز کردیا۔ ممبر الیکشن کمیشن سندھ کیلئے اپوزیشن لیڈر نے دوبارہ پہلے سے تجویز کردہ ناموں کو دہرایا اور کہا کہ  سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر خالد جاوید، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان محمدرؤف عطا موزوں امیدوار ہیں۔