Friday, April 26, 2024

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
April 23, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بالا آخر رہائی مل ہی گئی۔ لیگی صدر کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی رہنماؤں  اور کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی۔