Friday, March 29, 2024

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کا مطالبہ
May 19, 2020
کراچی (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا۔ سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ صوبے میں معاشی  ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیئے آرٹیکل 235 کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں مگر پیسا کہاں خرچ  ہوا صوبائی حکومت کی جانب سے  جواب نہیں دیا گیا اور  نیب ریفرنس دوبارہ  کھلوانے  کی دھمکی بھی دے دی۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما حسنین مرزا نے کہا کہ سندھ حکومت اپوزیشن سے نہیں اپنے ہی ارکان سے خوف ہے۔ حلقوں میں پیپلزپارٹی ارکان کے خلاف لوگ باغی ہیں۔ جمہوری نظام میں ایک ہی راستہ رہ جاتا ہے وہ ہے سڑکوں کا۔ چیف جسٹس ازخود نونٹس لیں تاکہ سندھ اسمبلی کے بند دروازے کھل جائیں۔