Tuesday, April 16, 2024

اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے صوبائی الیکشن کمشنرز کی تقرری کا مطالبہ کردیا

اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے صوبائی الیکشن کمشنرز کی تقرری کا مطالبہ کردیا
April 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے صوبائی الیکشن کمشنرز کی تقرری کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں آئندہ عام انتخابات الیکشن کمیشن کا امتحان ہے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ فوری طور پر سینئر لوگوں کو صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے، ورنہ شکوک و شبہات جنم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل جو پابندی عائد کیں غلط ہیں ،  چیف الیکشن کمشنر کو کسی نے غلط گائیڈ کیا ہے ،  ماضی میں اس طرح بھرتیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ عدلیہ سے آر اوز لینے پر  سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ الیکن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آر اوز پر نظر رکھے۔ اور آئندہ عام انتخابات الیکشن کمیشن کا  امتحان ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن زیادہ خودمختار ہے۔ اب بھی الیکشن کمیشن ناکام ہوا تو اللہ ہی حافظ ہے۔