Sunday, September 8, 2024

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلیفون، اٹک خودکش حملے پر اظہار افسوس

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلیفون، اٹک خودکش حملے پر اظہار افسوس
August 17, 2015
کراچی (92نیوز) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ میں اٹک میں دہشت گردی کے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خورشید شاہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم سے کہا کہ پنجاب کے وزیر داخلہ اور دیگر افراد کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ حکومت ہر ممکنہ حد تک متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جلد از جلد مکمل انکوائری ہونی چاہیے۔ دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں اور انہیں کسی صورت دوبارہ سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک ضرور پہنچایا جائے گا۔