Thursday, March 28, 2024

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آرٹیکل 62 اور 63 کو ضیا الحق کا کالا قانون قرار دیدیا

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آرٹیکل 62 اور 63 کو ضیا الحق کا کالا قانون قرار دیدیا
April 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آرٹیکل 62 اور 63 کو ضیا الحق  کا  کالا قانون قراردیدیا ۔  آرٹیکل 62 کے تحت جسے نا اہل کیا جاتا ہے اس میں جھوٹ کا عنصر شامل ہوتا ہے۔ یہ ضیاالحق کا کالا قانون ہے ۔ یہ آرٹیکل 1973 کے آئین کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےکہا کہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے اس قانون کے خاتمے کے لئے بارہا کہا لیکن انھوں نے تعاون نہیں کیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے ساتھ جو ہوا قانونی نقطہ نظر کے ذریعے ہوا۔ یہ پارلیمانی نظام کے تحت ٹھیک نہیں ۔ پارلیمنٹ کو اپنے فیصلے خود کرنے چاہیے۔ بجٹ کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا موجودہ حکومت کو 4 ماہ سے زیادہ کا بجٹ نہیں دینا چاہیے۔ حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کر کے نئی روایت ڈال رہی ہے۔ حکومت نے 5 سال غریبوں کو ریلیف نہیں دیا۔ اب کیا دے گی۔