Tuesday, May 21, 2024

اپوزیشن لیڈر لندن میں کیا کر رہے ہیں ، پاکستان کیوں نہیں آتے ، فردوس عاشق ‏اعوان

اپوزیشن لیڈر لندن میں کیا کر رہے ہیں ، پاکستان کیوں نہیں آتے ، فردوس عاشق ‏اعوان
April 28, 2019
سیالکوٹ(92 نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو آرے ہاتھوں لے لیا اور کئی سوال پوچھ لئے ۔ سیالکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے پوچھاکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کہاں ہیں ، لندن میں کیا کر رہے ہیں ، پاکستان کیوں نہیں آتے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے خودساختہ مفروری اختیار کر رکھی ہے ،  ایک بھائی پاکستان سے بھاگ گیا ،دوسرا باہر جانے کے لیے پر تول رہا ہے۔انہیں دل کا نہیں اقتدار سے باہر رہنے کا درد ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کوبھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ راتوں رات فالودے اور چھابڑی والا کروڑ پتی بن جاتا ہے، جعلی اکاؤنٹ کا پوچھا جائے تو یہ پارلیمنٹ میں آستینیں چڑھا کر عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  لاہور سے براستہ روڈ سیالکوٹ پہنچی ہیں اور مختلف شہروں میں خطاب کےدوران اپوزیشن ہی نشانے پر رہی ۔