Wednesday, April 24, 2024

اپوزیشن قومی سلامتی کے معاملات کو خطرے میں ڈالنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، شاہد خاقان

اپوزیشن قومی سلامتی کے معاملات کو خطرے میں ڈالنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، شاہد خاقان
July 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں اپوزیشن قومی سلامتی کے معاملات کو خطرے میں ڈالنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ حکومتی وزراء نے معاملے پر غلط بیانی کی، مجبوراً حقائق بتانے پڑے، اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کر دی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے فاروق نائیک کے نوٹس حکومت کو دیئے تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو، اپوزیشن کی 115 نیب ترامیم سپریم کورٹ، اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلوں کے مطابق ہیں۔ حکومتی ارکان نے اگلے روز بتایا وزیراعظم اپوزیشن کی ترامیم کو نہیں مان رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء نے بتایا کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے احتساب کو نہیں روک سکتے۔ واضح کیا ایف اے ٹی ایف اور نیب قوانین ترامیم مختلف ہیں۔ ہم نیب کو بھگتتے رہے آگے بھی بھگت لیں گے۔ ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کی ترامیم ملکی مفاد میں ہیں۔ شاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں عالمی عدالت انصاف آرڈیننس لایا۔ آرڈیننس کے تحت ہی 60 دن میں کلبھوشن کیلئے بھارت نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنا تھا۔ بھارت کی جانب سے تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔ کلبھوشن کو فراہم کردہ تیسری قونصلر رسائی بارے بھی بھارت نے تاحال جواب نہیں دیا۔