Friday, May 10, 2024

اپوزیشن سیاست کیلئے ملک کو بحران میں داخل نہ کرے ، شیخ رشید

اپوزیشن سیاست کیلئے ملک کو بحران میں داخل نہ کرے ، شیخ رشید
October 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے  شیخ رشید احمد نے کہا  کل وزیر اعظم عمران خان چین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ، اپوزیشن اپنی سیاست اور ذات کیلئے ملک کو بحران میں نہ دھکیلے ، موجودہ حالات میں  بھارت سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے ۔ چین روانگی سے قبل شیخ رشید نے کہا کہ  پاک چین  دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ،  چین ہمارے ہر اچھے برے وقت کا دوست ہے ، دورہ چین کے دوران معاشی، اقتصادیات اور مسئلہ کشمیر  زیر بحث ہوگا، پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ  ایم ایل ٹو کی بھی ہم بنیاد رکھنا چاہتے ہیں، 14 سال پہلے ہی میں نے ایم ایل ون کی بنیاد رکھی تھی، اپوزیشن سے خاص طور پر درخواست کرتا ہوں پاکستان کے لیے یہ وقت بہت حساس ہےاپنی ذات اپنی سیاست کے لیے ملک کو کسی بحران میں داخل نہ کریں ایسے عالم میں ہندوستان پاکستان کی سرحدوں سے چھیڑ چھاڑ بھی کر سکتا ہے ، اس پر قوم کبھی آپ کو معاف نہیں کرے گی۔ وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ  قوم چاہتی ہے ملک ترقی کرے ،  اس بحران سے عمران خان ملک کو نکالے گا ،  پاکستان مسولینی، ہٹلر، ڈکٹیٹر مودی کی ہر سازش کو ناکام کر دے گا،پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کرے گا۔