Tuesday, May 21, 2024

اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ، حکومت مخالف تحریک اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور

اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ، حکومت مخالف تحریک اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور
January 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی پالیسیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے ساتھ آئندہ مشاورتی عمل جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے متعلق بھی غور کیا گیا۔ آزادی مارچ میں علامتی طور پر اکٹھی اور عملا الگ الگ نو جماعتی اپوزیشن اتحاد باآلاخر ٹوٹ گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے نو جماعتی اپوزیشن میں سے چھ جماعتوں کو حقیقی اپوزیشن قرار دے دیا۔ مولانا فضل الرحمن نے انیس فروری کو لاہور میں بڑے جلسہ عام اور پھر چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جلسوں کا اعلان کر دیا۔ محمود خان اچکزئی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بولے سمجھ نہیں آتی نوازشریف کو کیا ہوا۔ مرکزی جمیعت اہلحدیث کے سربراہ بولے اگر کوئی ووٹ کو عزت دینے سے پیچھے ہٹ جائے تو ہم تو پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں جے یو آئی ف، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، جے یو پی، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی اور مرکزی جمیعت اہلحدیث شامل ہیں۔