Sunday, September 8, 2024

اپوزیشن رہنماؤں نے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ میں ترمیم کے اعلان کو مسترد کردیا

اپوزیشن رہنماؤں نے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ میں ترمیم کے اعلان کو مسترد کردیا
August 22, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان سمیت مختلف اپوزیشن رہنماؤں نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ میں ترمیم کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے،،،شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ میں ترمیم کے حکومتی اعلان  کو اپوزیشن نے  سخت ردعمل کے ساتھ مسترد کر دیا.  عمران خان نے  نے ترمیم کو شرمناک قرار دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیا کہآرٹیکل باسٹھ تریسٹھ میں  میں ترمیم  شریف خاندان کی کرپشن کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔۔لوگ اس کی مخالفت کریں گے اور سڑکوں پر نکلیں گے۔

امیر  جماعت اسلامی  سراج الحق نے  آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ   کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ شق    ججوں بیورو کریٹس سمیت سب پر لاگو ہونی  چاہیے۔

ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا کہ عدلیہ کا رعب ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،باسٹھ  تریسٹھ میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہتے ہیں پہلےوہ ہمارے باسٹھ تریسٹھ میں شریک ہوں پھران کےباسٹھ تریسٹھ کودیکھیں گے۔

حکومت نے آئین کی شق باسٹھ تریسٹھ میں ترمیم کا اعلان تو کیا ہے لیکن اپوزیشن کے سخت ردعمل کے باعث  حکومت کواس  میں ناکامی کا سامنا کرنا  پڑ سکتا ہے۔