Wednesday, April 24, 2024

اپوزیشن حربوں سے این آر او چاہتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان

اپوزیشن حربوں سے این آر او چاہتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان
January 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  اپوزیشن  کے واک آؤٹ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن حربوں کے ذریعے این آر او چاہتی ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہر سال پارلیمنٹ پر عوام کے ٹیکس سے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ سمجھ سے بالاتر ہے، کیا عوام نے صرف واک آؤٹ کیلئے انہیں منتخب کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ  اپوزیشن ان حربوں سے حکومت کو دباؤ میں لاکر این آر او چاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں نیب کیسز بند کئے جائیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1085052744237568000 وزیر اعظم نے کچھ دیر بعد ایک اور ٹویٹ کیا اور کہا کہ  کیا جمہوریت منتخب سیاسی رہنماؤں کو کرپشن اور لوٹ مار کی کھلی چھوٹ کا نام ہے؟، یوں محسوس ہوتا ہےان کے نزدیک  جو شخص عوام کے ووٹ لے کر منتخب ہوجائے، اسے  قومی خزانے پر ڈاکہ زنی کا لائسنس مل جاتا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران  حکومتی نشست سے ’’چور کا بچہ ‘‘  کی آواز پرشہباز شریف برہم  ہو گئے  تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  گالم گلوچ بہت سن چکا ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا ، اپوزیشن لیڈر نے مائیک پر کہا گالی نہیں سنوں گا اور ایوان سے چلے گئے ۔ اس موقع پر حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے رکن طارق بشیر چیمہ اٹھے اور کہایہ اپنی بات کرکے گالم گلوچ کا الزام لگا کر چلے گئے ،یہ کیا طریقہ ہے۔آج کے بعد ہم انہیں کبھی اس طرح بات نہیں کرنے دیں گے ۔ اس کے بعد خواجہ آصف اٹھے اور بولے ایسی دھمکی سے ایوان نہیں چلے گا ،یہاں نہ وزیراعظم آتا ہے نہ وزیرخزانہ۔