Sunday, May 12, 2024

اپوزیشن جماعتیں عمران خان کو بھیجنے پر متفق ہیں، بلاول بھٹو

اپوزیشن جماعتیں عمران خان کو بھیجنے پر متفق ہیں، بلاول بھٹو
April 2, 2021

جیکب آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے اپوزیشن جماعتیں عمران خان کو بھیجنے پر متفق ہیں۔

جمعہ کے روز جیکب آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا، جمہوریت کی بقا کیلئے تین سال اپوزیشن کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، نہیں چاہتے اپوزیشن کی لڑائی کا فائدہ حکومت کو پہنچے۔ ڈسکہ کی طرح جہاں جہاں دھاندلی ہوئی دوبارہ الیکشن کرائیں۔

اُنہوں نے کہا، نیب اور دیگر اداروں کو پیپلزپارٹی کیخلاف استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی ایم ایف کی ڈیل کے باعث عوام تاریخی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، ملک کے معاشی فیصلے صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ہونے چاہئیں۔

 اُن کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے، کٹھ پتلی حکمران کو سیاست کا پتہ ہے نہ معیشت کا، عمران خان کو جانا ہو گا، تمام جماعتیں ایک پیج پر اور متفق ہیں۔

بلاول بھٹو مزید بولے کہ مریم نواز کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے، مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، اُمید ہے کسی کی سائیڈ نہیں لیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے حوالے سے آرڈیننس عدالت سمیت ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔