Friday, April 19, 2024

اپوزیشن جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر متفق

اپوزیشن جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر متفق
December 28, 2020

نوڈیرو (92 نیوز) استعفے دینے اور لانگ مارچ سے متعلق امور پر نوڈیرو میں پی ڈی ایم قیادت کی مشاورت ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر متفق ہو گئیں ۔

نوڈیرو  ملک کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکزی بن گیا ، آج پی ڈی ایم رہنماؤں کی غیر رسمی مگر بڑی بیٹھک ہوئی جس میں  مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم رہنما شریک ہوئے ۔

بیٹھک میں اپوزیشن کے اسمبلیوں سے استعفوں ، لانگ مارچ پر پی ڈی ایم قیادت کی مشاورت ہوئی ، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر بھی اتفاق کیا، تاہم حمتی فیصلہ یکم جنوری کو پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ہوگا ۔

اجلاس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے اس یقین کا اظہار بھی کیا گیا کہ لانگ مارچ کی بھی نوبت نہیں آئے گی نتیجہ خیز مرحلہ پہلے ہی آجائے گا، انتیس دسمبر کو کراچی میں پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا۔

پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس میں پی ڈی ایم کےفیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا ، جبکہ سندھ اسمبلی کی تحلیل ،سینیٹ الیکشن پر غورہوگا۔