Thursday, May 2, 2024

اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف اپنے بچوں کیلئے اکٹھےہونے جا رہی ہیں ، فردوس ‏عاشق اعوان ‏

اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف اپنے بچوں کیلئے اکٹھےہونے جا رہی ہیں ، فردوس ‏عاشق اعوان ‏
May 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں  حکومت کے خلاف اپنے بچوں کے لیے اکٹھے ہونے جارہی ہیں، انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔  آئی ایم ایف ایک کڑوی گولی ہے ،جس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا  ،  انہوں  نے پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ روزہ بھی افطار کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا اپوزیشن نے قوم کو قرضوں کے انجکشن لگائے ،  دشمن طاقتیں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر بلیک لسٹ میں لانے کی کوششیں کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہوا، سابق حکمرانوں نے عوام کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر قوم کو سہانے خواب دکھائے اور اب اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف اپنے بچوں کیلئے اکٹھےہونے جا رہی ہیں۔