Thursday, April 25, 2024

اپوزیشن جماعتیں حکومت سے مذاکرات کیلئے رضامند ،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کا بائیکاٹ ختم

اپوزیشن جماعتیں حکومت سے مذاکرات کیلئے رضامند ،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کا بائیکاٹ ختم
May 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن جماعتوں کو  منا  لیا۔ اپوزیشن آج ہونے والے سینیٹ اور  قومی اسمبلی  کے اجلاسوں میں شرکت  اورحکومت سےمذاکرات کیلئے رضا مند ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی اسپیکر نے اپوزیشن جماعتوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شرکت کے لیے راضی کر لیا۔ اپوزیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن حکومت سے مذاکرات کرنے پر بھی رضامند ہو گئی۔ اپوزیشن نے ٹی او آرز کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مشاورت شروع کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نام سامنے آنے پر اپوزیشن اپنے نام دے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیک نیتی کے ساتھ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے رابطہ کیا گیا تو نام دیں گے، اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گی، وزیراعظم نے سوالوں کا جواب نہ دیا تو آئندہ کا لائحہ عمل اپنائیں گے۔