Thursday, April 25, 2024

اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کیساتھ بھی مخلص نہیں ، حکومتی ارکان

اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کیساتھ بھی مخلص نہیں ، حکومتی ارکان
July 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) رانا ثنااللہ کو ن لیگ کے باغی ارکان  کے حوالے سے بیان مہنگا پڑگیا ،حکومتی رہنماؤں نے کھری کھری سنا ڈالیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں، غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ،اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ ن لیگ کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت، رانا ثناء اللہ نے اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف کرلیا۔ وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو لینے کے دینے پڑ گئے،مزید ارکان بھی جائیں گے،ن لیگ میں پارٹی قیادت کیلئے ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں۔ شہباز گل نے  ٹویٹ کیا  کہ پنجاب اسمبلی  کے بجٹ اجلاس میں ن لیگ کے 15 ارکان غائب تھے، غائب ارکان ان 15 ارکان  سے مختلف ہیں جن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اسکے علاوہ 31 لوگ اور ہیں۔ رانا ثناء اللہ 46لوگوں کے گھروں کا گھیراؤ کرنے کا انتظام کرلیں۔