Saturday, May 18, 2024

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا حکومت پر جارحانہ وار، احتساب سب کا لیکن آغاز وزیراعظم سے ہو: شیخ رشید

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا حکومت پر جارحانہ وار، احتساب سب کا لیکن آغاز وزیراعظم سے ہو: شیخ رشید
May 13, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سینیٹر اعتراز احسن کہتے ہیں کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومتی صفوں میں دل شکنی نظر آ رہی ہے۔ حکومت ایوان میں اپنا کورم بھی پورا نہیں کر پا رہی۔ لیگی وزیر نوازشریف کی صفائی دینے سے کترا رہے ہیں۔ عوامی پارٹی کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان میں آکر سات سوالوں کے جواب دیں۔ اپوزیشن متفق ہے کہ احتساب کا آغاز وزیراعظم سے ہی ہونا چاہئے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر جوابات کے لئے وزیراعظم نوازشریف کے قومی اسمبلی میں نہ آنے پر اپوزیش ناراض ہو گئی اور احتجاجاً ایوان سے واک آوٹ کیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ آج توقع تهی کہ وزیراعظم سوالوں کا جواب دیں گے لیکن انہوں نے تو آنے کا اراداہ ہی بدل دیا۔ لگتا ہے انہیں جوابات کا رٹا لگوایا جا رہا ہے۔ عوامی پارٹی کے رہنما شیخ رشید بھی حکومت پر خوب گرجے اور کہا کہ وزیراعظم خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ اپوریشن رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر احتساب تو سب کا ہونا چاہیئے لیکن اس کا آغاز وزیراعظم نوازشریف سے کیا جائے۔