Thursday, April 18, 2024

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے میرحاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے میرحاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا
July 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے  میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا۔ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے پریس کانفرنس میں میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ رہبر کمیٹی کے اکرم درانی نے  حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لئے  امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  نام متفقہ طور پر تجویز کیا ، انہیں کامیاب بنائیں گے  امید ہے بڑی لیڈ سےمیر حاصل بزنجو جیتیں گے اور چیئرمین سینیٹ بنیں گے ۔