Friday, April 19, 2024

اپوزیشن جماعتوں کا25جولائی کویوم سیاہ کا اعلان

اپوزیشن جماعتوں کا25جولائی کویوم سیاہ کا اعلان
July 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں   25جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، مختلف شہروں میں جلسے اور ریلیاں ہوں گی،مولانا فضل الرحمان نے کہا معاشی تباہی کے ذمہ دار سیاسی لوگوں کو گرفتارکررہے ہیں۔ لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے،ماڈل ٹاؤن میں اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا،مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی، اے این پی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اپوزیشن جماعتوں نے25جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا،ملک بھر میں ریلیاں اور جلسے ہوں گے،حکومتی پالیسیوں کو نشانہ بنایا جائے گا،احسن اقبال نے کہا جن کو کام کرنا نہیں آتا وہ اپوزیشن کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 25جولائی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا،28جولائی کو کوئٹہ میں مارچ کریں گے،نواز شریف کو جیل میں رکھنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے پر بھی غور کیا گیا،اس اجلاس کے اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت شہبازشریف نے کی۔