Friday, April 26, 2024

اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ، اے پی سی فیصلوں پر عملدرآمد بارے مشاورت

اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ، اے پی سی فیصلوں پر عملدرآمد بارے مشاورت
June 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا  جس میں گزشتہ روز کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں  پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں حکومتی بجٹ کو روکنے کی حکمت عملی اور چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لئے آئینی پیچیدگیوں پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ دوسری جانب شہباز شریف کی زیر صدارت اجالس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے گزشتہ روز بجٹ اجلاس سے غیر حاضر ارکان کی اپوزیشن لیڈر کو شکایت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر کو بتایا کہ کل کے اہم اجلاس سے اپوزیشن کے 20 ارکان غیر حاضر تھے ، ووٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے 16 اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 4 ارکان موجود نہیں تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے خورشید شاہ کی شکایت پر اپنے غیر حاضر ایم این اے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،  اپنی ذات کے بارے میں شہباز شریف نے کہا کہ میں آل پارٹیز کانفرنس کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں تھا۔ شہباز شریف نے ارکان کوایوان میں گنتی کے دوران حاضری یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کر دی۔