Tuesday, April 30, 2024

اپوزیشن جانتی ہے عمران خان سے این آر او نہیں ملے گا ، اس لئے فوج کو نشانہ بنا رہی ہے ،وزیر اعظم

اپوزیشن جانتی ہے عمران خان سے این آر او نہیں ملے گا ، اس لئے فوج کو نشانہ بنا رہی ہے ،وزیر اعظم
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جانتی ہے عمران خان سے این آر او نہیں ملے گا، اس لیے فوج کو نشانہ بنا رہی ہے۔

وزیر اعظم کی سربراہی میں حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں  ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا  جائزہ  لیا گیا۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لیا جائے ، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ، ان کی تحریک کا حکومت پر دباؤ ہے  نہ اس کا کوئی مستقبل ہے ۔

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو فضل الرحمان کی کرپشن بے نقاب کرنے کی بھی ہدایت کر دی ،  کہا کہ غیر ملکی این جی اوز اور سپانسرڈ  لوگ اداروں کے خلاف مہم چلارہے ہیں ۔

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو فوج سمیت اداروں کےدفاع کی بھی ہدایت دے دی ۔