Wednesday, April 24, 2024

اپوزیشن تمام اختلافات چھوڑ کر جمہوریت کیلئے کام کرے، فیاض الحسن

اپوزیشن تمام اختلافات چھوڑ کر جمہوریت کیلئے کام کرے، فیاض الحسن
January 9, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے اپوزیشن کو مشورہ دیا ہے کہ تمام اختلافات چھوڑ کر جمہوریت کے لیے کام کرے، کہا کابینہ اجلاس میں میڑو بس کا کرایہ بڑھانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نےلاہور پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا معاملہ وزارت داخلہ اور محکمہ صحت دیکھ رہی ہے۔ نواز شریف کی نئی اور تازہ ہیلتھ رپورٹ دیکھنے کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ پنجاب کے چھ ہزارصحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دئیے جائیں گے، مزید بولے کابینہ نے میڑو بس کا کرایہ بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے صحافیوں کی بیوگان کو امدادی چیک دئیے، اس پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر قذافی بٹ، سیکریٹری بابر ڈوگر، ممبرگورننگ باڈی شاہد چودھری، دیبا مرزا اور طارق مغل بھی موجود تھے۔