Thursday, April 25, 2024

اپوزیشن بڑے جلوسوں کی بجائے جلسیوں تک محدود ہو چکی ہے ، فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن بڑے جلوسوں کی بجائے جلسیوں تک محدود ہو چکی ہے ، فیاض الحسن چوہان
July 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کل عوام نے یوم تشکر جبکہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا۔ اپوزیشن بڑے جلوسوں کی بجائے جلسیوں تک محدود ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے یوم سیاہ پر خوب تنقید کی۔ بولے کہ فلم کا ڈراپ سین ہوگیا۔ عوام نے پچیس جولائی کو یوم تشکر منایا جبکہ لٹ مار ایسوسی ایشن یوم سیاہ منا رہی تھی۔ فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مسلم لیگ ن کی فنانشل کارکردگی رپورٹ جاری ہونے پر تبصرہ کیا کہ محترمہ اپنی کارکردگی پر پی ٹی آئی کے خلاف ٹویٹ کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا امریکا میں جلسہ اپوزیشن کے جلسے سے بڑا تھا۔