Sunday, May 12, 2024

اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے ، سینیٹر فیصل جاوید

اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے ، سینیٹر فیصل جاوید
August 24, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے  کہا کہ  وزیراعظم کے  پارلیمنٹ سےپہلے خطاب پر ہی ہنگامہ آرائی کی گئی، حکومت سنبھالنے کے بعد پہلے 5منٹ میں ہی اپوزیشن نے کہہ دیا حکومت فیل ہوگئی، کشمیر  ہیڈلائنز میں تھا انہوں نے کنٹینر آگے کرکے کشمیر مشن کو پیچھے کرنیکی کوشش کی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اپوزیشن  کا فراہم کردہ مسودہ اگر حکومت مان لے تو یہ خوش ہو جائیں گےاور سب اچھا ہوجائے گا۔