Thursday, May 9, 2024

اپوزیشن اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہے، شیخ رشید

اپوزیشن اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہے، شیخ رشید
August 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا اپوزیشن اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہے۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا بُرا وقت شروع ہو گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر شیخ رشید نے کہا سینیٹ میں منی لانڈررز اور کمیشن ایجنٹس کو ووٹ نہیں دیا گیا۔ مہنگائی چوروں کی وجہ سے زیادہ ہوئی۔ انہوں نے کہا باپو سمیت اہل و عیال کی سیاست ختم ہو چکی۔ شیخ رشید بولے فضل الرحمان نے کوئی غلط شاٹ کھیلی تو سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔ قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا سارے چوروں کی منزل ٹک ٹکی ہے۔ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے تو لوگوں نے چیخیں مارنا شروع کردی ہیں۔ انہوں نے کہا پہلے ہی کہا تھا جو جتنا چیخ رہا ہے وہ ٹکٹکی کے قریب ہے۔ بعض لوگوں کے وکٹ کے دونوں طرف تعلقات ہوتے ہیں۔ وزیراعظم سے کہا ہے تمام چوروں سے پیسہ وصول کریں۔