Thursday, March 28, 2024

اپوزیشن اور شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

اپوزیشن اور شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا
June 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل دوسرے ماہ قیمتیں بڑھنے سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے، پٹرول  سوا چار روپے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے چار روپے مہنگا  ہو گیا  ، اپوزیشن اور شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ حکومت عوام کو عید کا تحفہ کیا دیتی، الٹا عوام سے عیدی وصول کر لی ، عید سے پانچ دن قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا  کر شہریوں کو دن میں تارے دکھا دیے ۔ اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں حکومت نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لیں، شاہد خاقان عباسی  بولے  نو ماہ میں مہنگائی دگنا ہوگئی ،حکومت  کے اخراجات کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں ۔ عوام بھی  پٹرول کی مسلسل بڑھتی قیمتوں  کیخلاف پھٹ پڑے ہیں ،اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اور شہری بڑھتی مہنگائی پر حکومت کو کوس رہے ہیں  اور فوری طور پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔