Tuesday, May 21, 2024

اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے تو فوری منظور کئے جائیں ، وزیر اعظم

اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے تو فوری منظور کئے جائیں ، وزیر اعظم
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعمے کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے تو فوری منظور کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  اسپیکر صاحب کو چاہئے کہ  بلا تاخیر استعفے قبول کریں ۔

ادھر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  ندیم بابر سے مہنگی ایل این جی خریدنے کی خبروں پر وضاحت طلب کی گئی ،  کابینہ ارکان نے سوالات کی بوچھاڑ کی اور کہا کہ خبریں ہیں کہ پاکستان مہنگی ایل این جی خرید رہا ہے۔

ندیم بابر نے کابینہ کے سامنے ایل این جی  سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ایل این جی مہنگی خریدنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،  سودے مارکیٹ ریٹ کے مطابق کئے جا رہے ہیں ۔