Saturday, May 11, 2024

اپوزیشن اس میچ کا کپ لینے جا رہی ہے جو انہوں نے کبھی کھیلا ہی نہیں، فرخ حبیب

اپوزیشن اس میچ کا کپ لینے جا رہی ہے جو انہوں نے کبھی کھیلا ہی نہیں، فرخ حبیب
January 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کس منہ سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے جارہی ہے، یہ اس میچ کا کپ لینا چاہتے ہیں جو انہوں نے کھیلا ہی نہیں۔

رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ   سیاسی جماعتیں گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہیں، اپوزیشن کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، نون لیگ کی تو ابتدا ہی فارن فنڈنگ سے ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلئے اربوں روپے لیے۔