Friday, May 10, 2024

اپوزیشن احتجاج کرے ، لیکن قانون ہاتھ میں نہ لے ، شاہ محمود قریشی

اپوزیشن احتجاج کرے ، لیکن قانون ہاتھ میں نہ لے ، شاہ محمود قریشی
January 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج ضرور کرے، قانون ہاتھ میں نہ لے، اپوزیشن سے مذاکرات کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو فنڈنگ کی تفصیلات دینے والی واحد جماعت ہے، ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ پی آئی اے نے لیز پر لیا تھا، مسافروں کی بروقت مدد کی اور نجی ایئر لائن کے ذریعے واپس لارہے ہیں۔