Wednesday, April 24, 2024

اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو ، شبلی فراز

اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو ، شبلی فراز
November 20, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کے جلسوں کے فیصلوں پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔

https://twitter.com/shiblifaraz/status/1329664109151916032?s=20

شبلی فراز نے ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا وبا ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، عدالتی فیصلہ بھی آچکا۔ اب قیمتی جانوں کے ضیاع کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔