Thursday, April 25, 2024

اپنے ہی گھر کے 11 افراد کے قاتل عبدالوہاب نے اعتراف جرم کر لیا

اپنے ہی گھر کے 11 افراد کے قاتل عبدالوہاب نے اعتراف جرم کر لیا
August 19, 2020
پنوں عاقل (92 نیوز) اپنے ہی گھر کے 11 افراد کے قاتل عبدالوہاب نے اعتراف جرم کر لیا ۔ کہتا ہے بھائیوں کی رنجشوں اور صدموں سے تنگ آکر سب کو قتل کیا۔ پنوں عاقل میں سفاک شخص نے اپنا ہی گھر اجاڑ لیا ،بیوی اور بچوں  سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں وہاب نامی ملزم نے  اپنی بیوی  رفعت  ،تین بیٹوں،تین بیٹیوں  ،بہو اور پوتے ،پوتی  سمیت  11 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے  اسپتال منتقل کر دیں۔ علاقے میں رہائش پذیر جے یو آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ، 8 سال پہلے اپنے بھائی کو بھی قتل کر چکا ہے۔ پولیس نے قاتل اور اس کے 3 بیٹوں کو گھوٹکی سے حراست میں لے لیا  جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔