Saturday, April 20, 2024

اپنے فیصلوں سے غریبوں اور صنعتوں کو بچا لیا ، وزیراعظم

اپنے فیصلوں سے غریبوں اور صنعتوں کو بچا لیا ، وزیراعظم
November 18, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا اپنے فیصلوں سے غریبوں اور صنعتوں کو بچا لیا۔ عمران خان نے فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مراعات کے نتیجے میں برآمدات بڑھنے لگیں۔ کنسٹرکشن انڈسٹری بھی چل پڑی۔ کراچی کیلئے بڑا پیکیج تیار کیا ہے۔ ہمارا کام انڈسٹری کی مدد کرنا ہے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں۔ پیسہ آئے گا تو ہم قرضوں کا پہاڑ اتار سکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک ڈالر باہر زیادہ جا رہے ہوں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا دباؤ کرنسی پر پڑتا ہے جس سے مہنگائی آجاتی ہے۔ ہمیں حکومت سب سے مشکل حالات میں ملی تھی۔ ہم بڑے مشکل وقت سے گزرے تھے۔ باہر کے دوستوں نے مدد کی جس کی وجہ سے ہم ڈیفالٹ ہونے سے بچ گئے۔ پوری کوشش ہے پاکستان انڈسٹریلائزیشن کی طرف جائے،ایکسپورٹ بڑھائے۔ ایف بی آر میں ریفارمز پراسیس چل رہا ہے۔ ایکسپورٹرز کو مراعات دینے سے ایکسپورٹ بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں۔ ہر شہر کا اپنا الیکشن ہو گا۔ منتخب میئر اپنی کابینہ منتخب کرے گا۔ فیصل آباد کو مانچسٹر سے بھی بہتر بنائیں گے۔ تاجر جائز منافع کمائیں اور ٹیکس ادا کریں۔ ہر ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے دھاگے کی درآمدی ڈیوٹی پر پانچ فیصد ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔ کشمیر انڈرپاس، لنگر خانہ اور لائلپور کمپلیکس کا افتتاح بھی کر دیا۔