Friday, April 19, 2024

اپنے ارکان کے الفاظ کی معذرت کرتے ہیں، مراد علی شاہ

اپنے ارکان کے الفاظ کی معذرت کرتے ہیں، مراد علی شاہ
September 30, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حکومتی اراکین کی جانب سے متنازع تقرر پرمعذرت کر لی اور کہا کہ اپنے ارکان کے الفاظ کی معذرت کرتے ہیں۔ اتوار کو سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے گذشتہ اجلاس میں حکومتی اراکین کی متنازع تقریر پر معذرت کی اور کہا کہ کوشش کریں گے کہ آئندہ سندھ اسمبلی کا ماحول خراب نہ ہو۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے اپوزیشن سے گلے شکوے بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا بات مچھلی بازار سے آگے نکل گئی ۔ عوام نے ہمیں منتخب کیا ، انکی تذلیل نہ کریں ، اپوزیشن لیڈر بھی تھوڑی برداشت پیدا کریں۔ مراد علی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ وفاق سندھ کے حصے کے پورے پیسے نہیں دے رہا۔ صرف تین ماہ میں انسٹھ اراب روپے کم ملے ہیں۔ رقم نہ ملنے سے منصوبے تبدیل کرنے پڑتے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ایف بی آر صوبوں کے پیسےچوری کرکے اپنے ٹیکس وصولی اہداف پورے کرتا ہے۔ ایف بی آر کو درست کرنا ہو گا۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی ایوان کو تفصیل سے بتایا۔