Sunday, September 8, 2024

'افغانستان میں داعش کی قیادت پاکستان سے تعلق رکھتی ہے'

'افغانستان میں داعش کی قیادت پاکستان سے تعلق رکھتی ہے'
January 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی نے کہا ہے کہ افغانستان پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے افغانستان کو بھی فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجیک سٹڈی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں افغان سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر ریاستی تعلقات چاہتے ہیں۔ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ افغانستان کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ افغانستان میں بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا شبہ دور کرنے کے لیے سہ فریقی طریقہ کار بنانے پر تیار ہیں۔ افغان سفیر کا کہنا تھا کہ داعش ابھرتا ہوا خطرہ ہے۔ افغانستان میں داعش قیادت کا ستر فیصد حصہ پاکستان کے قبائلی علاقوں اورکزئی اور مہمند ایجنسی سے تعلق رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغان عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں تعاون کرے۔ جانان موسی زئی کا کہنا تھا کہ لاکھوں افغانوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ افغان کرکٹ ٹیم کے زیادہ ترکھلاڑی پاکستان میں پیدا ہوئے اوریہیں سے کرکٹ سیکھی۔