Friday, April 19, 2024

اپنی سرزمین کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے : ٹرمپ

اپنی سرزمین کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے : ٹرمپ
January 20, 2017
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے ، امریکی قوم ایک ہے اور ان کے دکھ درد ایک جیسے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے ۔ہم ایک ایسی تاریخ کا حصہ بنیں گے جو دنیا میں اس سے پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دوہزار سترہ میں امریکی عوام دوبارہ حکمران بنے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پر عوام کا کنٹرول ہوگا اس سے پہلے اسٹیبلشمنٹ نے خود کو بچایا عوام کو نہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سابق صدور کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اپنے بچوں اور بیوی کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ہمارے نوجوانوں کو منشیات اور کرائمز پر لگادیا ہے اور ہماری فیکٹریاں ایک ایک کرکے بند ہوگئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دوسرے ملکوں کا دفاع کیا لیکن اپنا نہیں کرسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکن مصنوعات خریدیں گے اور امریکیوں کو ہی نوکریاں دیں گے ۔