Sunday, September 8, 2024

اپنا گھر ٹھیک ہوگا تو دنیا ہماری بات سنے گی: احسن اقبال

اپنا گھر ٹھیک ہوگا تو دنیا ہماری بات سنے گی: احسن اقبال
September 19, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بعد اب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی کہہ دیا کہ ہمیں اپنا گھرٹھیک کرنا ہوگا۔ اپنا گھر ٹھیک ہوگا تو دنیا ہماری بات سنے گی اور عالمی سطح پر عزت ہو گی۔ چینی سفیر سن وی ڈونگ کہتے ہیں بنگلہ دیش، بھارت اور برما کے ساتھ بھی اقتصادی راہداری پربھی کام جاری ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ساری دنیا سیاسی، معاشی، اقتصادی اور معاشرتی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ سرد جنگ کا دور ختم ہو چکا۔ اب اشتراکیت پر مبنی اقتصادی ترقی کا دور ہے۔ حکمرانوں نے امریکہ سے جہازوں کے چند پرزے خریدے۔ قومیں جنگی سازو سامان سے نہیں یونیورسٹیوں کے قیام سے بنتی ہیں۔

اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ اتحادی نہیں۔ دوستی اور شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک سڑک، ایک راستہ سرد جنگ کی پالیسیوں کی نفی کرتا ہے۔

اقتصادی راہداری کو پرامن ترقی و خوشحالی کے لیے تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ سی پیک کے تمام شراکت دار جیت کے حامل ہوں گے۔

چینی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ساتھ تعلقات کو تمام موسموں اور اوقات کی آزمودہ دوستی قرار دیا جاسکتا ہے۔