Friday, May 10, 2024

اپریل کے آخر تک اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ جائے گا،وزیر اعظم

اپریل کے آخر تک اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ جائے گا،وزیر اعظم
April 9, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  خدشہ ہے لاک ڈاؤن سے بلوچستان کو سب سے زیادہ نقصان ہو گا،صوبائی حکومتوں اور وفاق میں مکمل تعاون ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے کوئٹہ میں صوبائی کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  خدشہ ہے لاک ڈاؤن سے بلوچستان کو سب سے زیادہ نقصان ہو گا،لاک ڈاؤن کا بلوچستان میں اثر زیادہ پڑے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل کے آخر تک اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ جائے گا، فیصل،راولپنڈی،لاہور،کراچی پر زیادہ دباؤ ہو گا،دنیا بھر میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے، پورا ملک کورونا سے نمٹنے کی تیاری کررہا ہے۔