Thursday, April 18, 2024

اپر کوہستان،غیرت کے نام پر دو لڑکیاں اور دو لڑکے قتل ،لاشیں اسپتال منتقل

اپر کوہستان،غیرت کے نام پر دو لڑکیاں اور دو لڑکے قتل ،لاشیں اسپتال منتقل
December 22, 2018
کوہستان ( 92 نیوز) اپر کوہستان میں غیرت کے نام پر  دو لڑکیوں اور دو لڑکوں کو قتل کر دیا گیا۔لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ ڈی پی او کوہستان   کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، قاتلوں اور مقتولوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے ، ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ  قتل ہونیوالی لڑکیوں کی عمر 20سے 22سال جبکہ لڑکوں کے نام بوستان اور حبیب شاہ ہیں ۔قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ  مرکزی ملزم کا نام صدر رحمان بتایا جاتا ہے ۔