Friday, April 26, 2024

اپر کوہستان میں گاڑی کھائی میں گرنے کا واقعہ، محمود خان کی جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت

اپر کوہستان میں گاڑی کھائی میں گرنے کا واقعہ، محمود خان کی جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت
September 1, 2019
 کوہستان (92 نیوز) اپر کوہستان میں گاڑی کھائی میں گرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تو وزیر اعلیٰ خیبر پختنوخوا محمود خان جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 24 افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت دیکھ کر اس کی تعمیر کے لئے فوری طور پر فیزیبیلیٹی رپورٹ تیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔ گذشتہ دنوں گاڑی کھائی میں گرنے سے 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ حادثے کے نتیجے میں دریا میں بہہ جانے والے 14 افراد کی  لاشیں نکالنے کے لیئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔