Saturday, April 20, 2024

اپر کوہستان، لینڈ سلائیڈنگ سے مسافر گاڑی ملبے تلے دب گئی ، 8مزدور جاں بحق

اپر کوہستان، لینڈ سلائیڈنگ سے مسافر گاڑی ملبے تلے دب گئی ، 8مزدور جاں بحق
January 15, 2019
اپر کوہستان ( 92 نیوز ) اپرکوہستان میں شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے  مسافر گاڑی ملبے تلے دب گئی ، حادثے میں 8 مزدور جاں بحق ہو گئے ۔ دوسری جانب  اپردیرمیں برف باری کے بعدا کثر علاقوں کی رابطہ سڑکیں بندپڑی ہیں۔ اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ  کےبعدملبے تلے دبنے والی مسافرگاڑی سے آٹھ مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں،مسافرگاڑی برسین سے داسو جارہی تھی کہ  کھوشی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہو گئی ،جاں بحق ہونے والوں میں محمدغنی،اعظم،عبدالمالک،شبیر،ملوک شاہ،سیف الرحمان ودیگرشامل ہیں۔ دوسری جانب  اپردیر میں برفباری کے باعث  بند ہونے وال کوہستان، دوبندو، عشیری درہ،حیاگے،میراشفٹئی  کی رابطہ سڑکیں تاحال نہیں کھولی جاسکی۔نہاگ درہ، کاروں درہ،نورخیل اور گانشال بالا کی سڑکیں بھی بند پڑی ہیں۔ برف باری کے باعث سڑکیں بند ہونے  سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لوگ مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہیں ،غذائی قلت  کا بھی خدشہ ہے۔